متاثرین کوہرصورت انصاف فراہم کریں گے ,مرادعلی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے لواحقین کو ہر صورت میں انصاف فراہم کریں گے اور نوجوان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گذشتہ روزکراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر پہنچے ، انہوں نے مقتول انتظار احمد کے لواحقین کو انصاف فراہمی کا یقین دلایا ، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لئے اس حوالے سے فی الحال کچھ کہناقبل ازوقت ہے،میں ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھوں گا اور مجھ سے جس حد تک ہو سکا لواحقین کی داد رسی کی کوشش کروں گا۔لواحقین جس طرح کہیں گےاس طرح تحقیقات ہوں گی اور اگر لواحقین چاہیں گے تو جوڈیشل انکوائری کے لیے بھی تیار ہیں۔ مقتول نوجوان انتظار احمد کے والد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ میرے بیٹے کو ٹارگٹ کرکے مارا گیا اور مجھے فوری انصاف چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.