9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،کسٹم حکام

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے 9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی خاتون  2 روز تک گوجرانوالہ میں مقیم رہی اور منشیات سے بھرا بیگ بھی اسے گوجرانوالہ میں ہی فراہم کیا گیا۔ کسٹم حکام نے تحقیقات کے بعد 2 ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو لاہور اور گوجرانوالہ میں چھاپے مار رہی ہیں تاکہ ملزمہ کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک زیادہ تر کام گوجرانوالہ سے کر رہا ہے۔ ملزمہ نے دوران تفتیش برطانیہ میں موجود جس طارق نامی شخص کے بارے میں انکشاف کیا ہے اس کے بارے میں ایک یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ اس کے زیادہ تر تعلقات گوجرانوالہ میں ہیں۔ ملزمہ بھی دو روز تک گوجرانوالہ میں رہی اور منشیات سے بھرا بیگ بھی اسے گوجرانوالہ میں ہی دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.