Daily Taqat

احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ دنیا بھر میں پاکستان کی بد نامی کا باعث بنا ۔

رانا عابد کا مزید کہنا ہے کہ احسن اقبال انتہائی قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں جنھیں ان کی قابلیت کی بنیاد پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ان سے ہونے والی ملاقاتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی سوچ و فکرپاکستان کی معاشی ترقی اور اس میں بہتری پر مشتمل ہے ار ان سے مل کر اطمینان ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہترین ہاتھوں میں ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے وہ جلد پاکستان آئیں گےاور احسن اقبال کو جاپان میں علاج کی پیشکش کریں گے جس کے تمام اخراجات ان کی تنظیم پاک جاپان اٹھائے گی۔

رانا عابد حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پاکستان میں انتہا پسندی کو روکنے کےلئے اقدامات کرنا ہونگے بصورت دیگر پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی روکنا مشکل ہوجاٗے گا جس سے پاکستان کی معاشی ترقی کو شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »