Daily Taqat

رانی مکھر کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

رانی مکھرجی کی 3 سال بعدفلم ’ہچکی‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔ اگرچہ انہوں نے متعدد بالی ووڈ ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے، تاہم ان کی یہ فلم ایک منفرد کہانی پر بنائی گئی ہےجس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رانی مکھرجی اپنی نئی فلم ’ہچکی‘ میںایک اسکول ٹیچر بننا چاہتی ہیں جبکہ انہیں دماغی مرض (Tourette syndrome) ہوتا ہے، یہ ایک اعصابی عارضہ ہے جس میں رعشہ، اعضا کا تشخج واقعہ ہوتا ہے اور منہ سے بے ساختہ آوازیں نکلتی ہیں، البتہ ممبئی کے ایک اسکول کی انتظامیہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیچر کی نوکری دے دیتا ہے۔

دماغی مرض میں مبتلا اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی ہدایات کار سدھارتھ پی ملہوترا کی فلم 23 فروری کو ریلیزکی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »