پاکستان تحریک انصاف ہی پاکستان کے سنہرے مستقبل کی ضمانت ہے، عرفان افسراعوان
دبئی: پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو عرصہ دراز سے ہر جگہ پھیلی ہوئی ہے جب ملک کو کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے پاک نہیں کیا جاتا تو ہمارا ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں میدان میں اتری ہوئی ہے جو ملک کو کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے پاک کرکے ہی دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے ایک ملاقات میں کیا۔
عرفان افسر اعوان پی ٹی آئی کی انٹراپارٹی الیکشن میں حال ہی میں ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ پی ٹی آئی دبئی کے دو سال کے لئے صر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دبئی سمیت امارات کی دیگر ریاستوں میں بھی انٹراپارٹی الیکشن ہوئے اور ہر ریاست کی علیحدہ علیحدہ ایک تنظیم بنی ہے۔ لہٰذا تمام تنظیمیں اپنی اپنی جگہ بطریق احسن کام کررہی ہیں جبکہ مشترکہ طور پر 14 اگست کے موقع پر یوم آزادی کی تقریب بھی منائی گئی جس سے امارات میں قائم تمام پی ٹی آئی یونٹس کی طرف سے سب کو اتحاد و یگانگت کا پیغام گیا۔ عرفان افسر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی پاکستان کے سنہرے مستقبل کی ضمانت ہے اور وہ دن اب دور نہیں جب پی ٹی آئی ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عمران خان کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھ رہا ہے اور پی ٹی آئی کے چاہنے والے جوق درجوق اس میں شامل ہورہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی عوام الناس میں دن بدن مقبول ہورہی ہے۔
عرفان افسر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا تہیہ کررکھا ہے، جیسے ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ملک صحیح جانب چل پڑے گا اور ترقی و خوش حالی کی منازل طے کرے گا۔ عرفان افسر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام اندرون اور بیرون ملک ورکرز کو چاہیے کہ وہ عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور الیکشن سے پہلے عوام الناس کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ہم نے یو اے ای میں آگاہی مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو مختلف مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور ان کی راہنمائی بھی کی جاتی ہے، اس طرح پی ٹی آئی کا رشتہ عوام الناس سے براہ راست اورمضبوط ہوگا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1