Daily Taqat

محکمہ موسمیات نے آئیندہ 24 گھنٹوں کے لئے اہم پیشن گوئی کر دی

پنجاب کے میدانی علاقے ایک مرتبہ پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ذرائع کے مطابق قومی شاہراہوں پر حدنگاہ صفر ہے اورکئی مقامات پر موٹروےکو بند بھی کردیا گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے برقرار ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرلاہورسے ٹرنڈہ محمدپناہ تک شدیددھند ہے۔ پتوکی، مریدکے،اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،میاں چنوں،خانیوال اور ملتان سمیت دیگر علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔دوسری جا نب ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »