محکمہ موسمیات کی اہم پیشن گوئی

پنجاب کے میدانی علاقے ایک مرتبہ پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔ذرائع کے مطابق قومی شاہراہوں پر حدنگاہ صفر ہے اورکئی مقامات پر

موٹروےکو بند بھی کردیا گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے نیچے برقرار ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرلاہورسے ٹرنڈہ محمدپناہ تک شدیددھند ہے۔ پتوکی، مریدکے،اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،میاں چنوں،خانیوال اور ملتان سمیت دیگر علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔دوسری جا نب ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.