Daily Taqat

وہ جاندار جو دوبارہ پیدا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام

میکسیکن ایکسولاٹل نامی ایک جاندار ایک عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ مر کر دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔یکسیکن ایکسولاٹل بطور خاص میکسیکو کی جھیل میں پایا جاتا ہے۔ یہ پانی کے ساتھ زمین پر بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

چھپکلی کی طرح نظر آنے والا یہ انوکھا جاندار اپنے عضو کو دوبارہ پیدا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایکسولاٹل اپنی ریڑھ کی ہڈی میں آنے والی چوٹ کو بھی درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر وہ ٹوٹی نہیں ہوتی تو وہ معمول کے مطابق کام کرتا ہے۔یہاں یہ امر توجہ طلب ہے کہ مر کر پھر سے زندہ ہونے کے امکانات کے باوجود اسے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

دوسری جانب سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ ان میں عمل تولید بھی آسان ہے۔سائنسدانوں نے ان خلیات کی شناخت کر لی ہے جو اعضا کے دوبارہ پیدا ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ لیکن عضو کے دوبارہ تیار ہونے کے عمل کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے محققین کو اس خشکی اور پانی دونوں جگہ رہنے کی صلاحیت رکھنے والے جاندار کے جینوم سے منسلک بہت سی معلومات کی ضرورت ہوگی۔ اور اس جاندار کے جینومز کی 32،000 ملین تعداد ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ ممکن نہیں ہو سکا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »