آئی فون کی بیٹری چبانے سے پھٹ گئی

موبائل فون کی خریداری ایک ایسا کام ہے کہ انسان جہاں فون کی دیگر خصوصیات کے بارے میں نہایت باریکی سے جانچ کرتا دکھائی دیتا ہے وہیں نقل یا کاپی فون کی خریداری سے بچنے کے لئے بھی طرح طرح سے فون کا معائنہ کرتا ہے۔

چینی شہرNanjing میں بھی نوجوان جب ایک موبائل شاپ پر آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کیلئے پہنچا تو سیل فون کے فنکشنز کی اچھی طرح سے معلومات کرنے کے بعد اس کی جانچ بھی شروع کر دی یہاں تک کہ سیل فون سے بیٹری نکال کر اس کی اصلی ہونے کی تصدیق اس انداز میں کی کہ بیٹری کو اپنے منہ میں دبا کر دانتوں سے زور دارانداز میں کاٹا ۔

جیسے ہی سرپھرے نوجوان نے بیٹری کو دانتوں سے کاٹاتو بیٹری اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

نوجوان کے ارد گرد موجود دیگر گاہک بھی اس دھماکے سے خوفزدہ ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہ ہوا لیکن نوجوان کو سبق ضرور مل گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.