شوہر نے سہاگ رات کے اگلے دن بیوی کو میک کے بغیر دیکھا تو چیخیں نکل گئیں، مقدمہ ہی کر ڈالا
کسی بھی انسان کی زندگی میں شادی کے لمحات انتہائی خوشی کے ہوتے ہیں جنہیں وہ ساری زندگی یاد رکھتا ہے۔ الجیریا کے ایک شخص کیلئے بھی شادی کے لمحات یادگار تو بن گئے لیکن انہیں ”خوفناک یادیں“ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔مذکورہ شخص کی جب شادی ہوئی تو یقینا اس کے پاﺅں زمین پر نہ ٹک رہے ہوں گے لیکن بدقسمتی سے اس کی شادی شدہ زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گئی کیونکہ سہاگ رات کے اگلے ہی دن صبح بیدار ہوتے ہی جب اپنی اہلیہ کی میک اپ کے بغیر ’اصل‘ شکل دیکھی تو اس کی چیخیں ہی نکل گئیں۔الجیرین باشندے نے اپنی اہلیہ کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ دائر کر دیا ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے جب پہلی مرتبہ اپنی اہلیہ کو میک اپ کے بغیر دیکھا تو وہ میک والی عورت سے بالکل مختلف تھی اور اسے پہچان بھی نہ پایا تھا۔ سہاگ رات کے اگلے ہی روز اس شخص نے مقامی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”میں اپنی بیوی کا اصلی چہرہ دیکھ کر صدمے سے دوچار ہو گیا۔ میں اس کے دھوکے میں آ گیا کیونکہ شادی سے پہلے وہ ملاقات کیلئے میک اپ کر کے آتی تھی۔“س نے کہا کہ ”شادی سے پہلے وہ بہت خوبصورت اور جاذب نظر تھی، لیکن جب شادی کے اگلے روز میں سو کر اٹھا تو اس نے اپنے چہرے سے میک اپ صاف کر لیا تھا۔ جیسے ہی میری اس پر نظر پڑی تو میری چیخ نکل گئی کیونکہ میں نے سمجھا کہ یہ کوئی چور ہے۔“ ذرائع کے رپورٹ کے مطابق الجیرین باشندے نے اپنی اہلیہ کیخلاف 13 ہزار یورو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔