فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ 25روز کے دوران 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ 25روز کے دوران 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

سال 2017ء کے آخر میں ریلیز ہونے والی اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ نے ابتدائی 25روز تک سات کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ فلم دس کروڑ تک پہنچے گی۔

اس حوالے سے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جاتا تو یہ چالیس کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس آسانی سے حاصل کر سکتی تھی تاہم موجودہ حالات میں سات کروڑ کا بزنس بھی ایک اچھا ٹارگٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

ان حلقوں نے کہا کہ مستقبل میں فلمسازی کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کر کے اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کرنے سے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے جس سے فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.