Daily Taqat

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھرمیں انسانیت کی خدمت کرنے پرآج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں بھی مختلف تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نرسز خوش ہیں اور کہتی ہیں مشکلات کے باوجود وہ اپنا مشن جاری رکھیں گی۔ نرسز نے کہا کہ یہ ایک مقدس پیشہ ہے اور کسی بھی اسپتال میں اسٹوڈنٹ نرسز کا بڑا کردار ہوتا ہے لیکن ان کو اگر وقت پرمعاوضہ اور تنخواہیں نہ ملے تو ان کی دل آزاری ہوتی ہے۔ پراونشل نرسز ایسوسی ایشن اورینگ نرسز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سینئر اور جونیئر نرسز کو تمام جائز مراعات دی جائیں تاکہ وہ مزید بہتر اندازمیں مریضوں کی خدمت کر سکیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »