Daily Taqat

وزیراعلیٰ سے کرپشن مقدمات میں اجازت لینےکااختیارغیرآئینی ہے، عدالت

لاہور : سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن کیسز میں وزیراعلیٰ کی اجازت کا اختیار معطل کردیا، کسی وزیراعلیٰ سےکرپشن مقدمات میں اجازت لینےکااختیارغیرآئینی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کی درخواست پر سماعت کی۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ بڑےبیوروکریٹس کیخلاف کارروائی کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت لازمی ہے، وزیراعلیٰ اجازت نہ دےتوبڑےبیوروکریٹس کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرسکتے۔بعدازاں عدالت نے حکم دیا کہ کسی وزیراعلیٰ سےکرپشن مقدمات میں اجازت لینےکااختیارغیرآئینی ہے،سیاسی اجازت لیناتوفوجداری قوانین کی بنیادی روح سےہی متصادم ہے۔بعدازاں عدالت نے لاہورہائیکورٹ میں زیرسماعت کرپشن کیسزبهی2ہفتےمیں نمٹانےکاحکم دےدیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »