Daily Taqat

شادی کی رکاوٹیں دور کرنے والا ایسا نادر وظیفہ

بچیوں کے رشتے ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکا ہے۔اگر بچی زیادہ پڑھی لکھی ہے تو اسکے برابر کا رشتہ نہیں ملتا ،اگر مل جاتا ہے تو پھر بات آگے نہیں بڑھتی،کئی بچیوں کے رشتوں کے انتظار میں بالوں میں چاندی اتر آتی ہے۔بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ ان پر بندش تھی جس کی وجہ سے انکے رشتے نہیں ہورہے تھے۔لڑکیوں کی طرح لڑکوں کے ساتھ بھی یہ المئیہ ہوتا ہے۔انہیں بھی مناسب رشتہ نہیں ملتا۔اس تگ و دو میں ایسا رشتہ ان کا مقدر بن جاتا ہے جو دونوں کے لئے سود مند نہیں رہتا۔دونوں کی پرسنیلٹی میں تضاد ہوتا ہے اور جو گھر خوشیوں کی آماجگاہ بننا چاہئے ہوتا ہے،وہاں غم اور جھگڑے ڈیرہ ڈال لیتے ہیں۔

رشتوں کے نہ آنے یا غیر مناسب رشتوں سے بندھن قائم کرنے سے بچنے کے لئے یہ وظیفہ پڑھا جائے تو اللہ ایسے لوگوں پر اپنی مہربانی فرماتے ہیں۔ان کے رشتوں کی بندش ختم ہوجاتی اور خود اچھے رشتے ان کے گھر کی دہلیز پر آجاتے ہیں ۔
عمل یہ ہے۔
یا لطیف یا حلیم یا فتاح
تینوں اسمائے ربی کو روزانہ پانچ سو بار پڑھنے کے بعد یا رقیب یا حفیظ تین سو بار پڑھنا ہے۔اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھنا ہے۔انشا اللہ مراد پوری ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »