Daily Taqat

کالعدم تحریک طالبان کے دھڑے جماعت الاحرار کے ترجمان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا

ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جماعت الاحرار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ہی ایک دھڑا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »