وسطی پنجاب اور جنوبی علاقوں میں شدید دھند

پنجاب کے وسطیٰ اور جنوبی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ 100 میٹر تک ہے، ترجمان موٹر وے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کےاستعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورملتان میں دھندکا راج ہے ۔ دھند کے باعث قومی شاہراہ پر پتوکی سے ملتان تک حد نگاہ بھی کم ہوگئی ۔

ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق قومی شاہراہ پر لاہور سے ملتان تک بھی شدید دھند ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.