Daily Taqat

مسئلہ کشمیر سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے: ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوبہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہو رہی ہے
اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا وقتا فوقتا جائزہ لینا چاہیے، قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوجی دستے پاکستان فراہم کر رہا ہے، سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کو زیادہ جوابدہ ہونا چاہیے، سلامتی کونسل کے جمہوری اور نمائندہ کردار کیلئے احتساب کا معیار بہتر کیا جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »