Daily Taqat

کل جمعہ سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ جمعہ سے ملک بھر میں موسم میں تبدیلی کا

امکان ہے اور 9 فروری سے 13 فروری تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 فروری سے ہوائوں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیگا جس کے باعث بارشوں کا امکان بڑھ گیا ہے ٗپیر اور منگل کو مری و گلیات میں شدید برفباری ہوگی اورجمعہ سے منگل تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور کوئٹہ اور قلات ڈویڑن میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اتوار سے منگل تک کوہاٹ، مردان اور مالاکنڈ ڈویژن ٗ پیر اور منگل کو گوجرانوالہ، سرگودھا اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں، اتوار سے بدھ تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری جب کہ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں پر شدید برفباری متوقع ہے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »