سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن نظراندازکی جارہی ہے، ایازلطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے مرکز میں گٹھ جوڑکا مطلب یہ نہیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کرپشن نظرانداز کردی جائے، بلاول اور آصف زرداری آخر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے اتنے خائف کیوں ہیں ؟ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم، صحت اور آبپاشی کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ اگر آصف زرداری کا دامن صاف ہے تو احتساب ہوتے ہی باہر کیوں چلے جاتے ہیں، سرے محل، سوئس اکاؤنٹس اورپیسوں سے بھری کشتیوں کا احتساب کب ہوگا۔ایاز لطیف پلیجو نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ایک لاکھ نوکریاں بکنے والی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.