خیبر پختونخوا میں پولیس والے نے اپنی جان دے کر پورے خاندان کی زندگی بچا لی

خیبرپختونخوا کے ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر ایک فیملی کو حادثے سے بچالیا۔جب سریر نے دیکھا کہ ایک ٹرک فیملی کی طرف بڑھ رہاہے تو اسے روکنے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی ۔ خیبرپختونخوا پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا ہے کہ ” ہم اپنی زندگیوں اور لہو سے اپنے لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے کے عوام سے اپنا یہ وعدہ پورا کیا ، نوشہرہ میں ایک فیملی کو ٹرک سے بچاتے ہوئے کانسٹیبل سریر نے شہادت کا رتبہ پایا، شہید نے دیکھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک فیملی کی طرف بڑھ رہاہے توفوری حرکت میں آیا اور خطرناک حادثے سے فیملی کو بچالیا تاہم اپنی زندگی قربان کرنا پڑی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.