Daily Taqat

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ٹانک: سکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »