نیب نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نظر ثانی درخواست دائر کردی

نیب نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی ۔نیب نے استدعا کی ہے کہ عدالتی فیصلے میں نقائص ہیں،زائد المیعاد کی قدغن دور کی جائے، سپریم کورٹ نے کئی پہلوؤں کو نظر انداز کیا۔نیب کی جانب سے اپیل کی گئی کہ سپریم کورٹ حدیبیہ پیپرملزکیس کھولنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،سپریم کورٹ نے 3روزکی سماعت کے بعد اپیل خارج کی۔کیس کی دوبارہ تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا۔نیب کی درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ حدیبیہ فیصلے کے پیراف گراف 6،23،27 کو فیصلے سے حذف کیا جائے، فیصلے کے پیراف گراف 6،23،27 اور 32 نا صرف غیر متعلقہ بلکہ غیر ضروری ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.