Daily Taqat

مالی اور باورچی کے نام پراکاؤنٹ کھلوانے کے بانی جہانگیرترین ہیں، محمد زبیر

کراچی : سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے، عمران خان نے پچھلے دو تین سال خوب شور مچایا تھا ، محمد زبیر نے کہا کہ  مالی اور باورچی کے نام پر اکاونٹ کھلوانے کے بانی  جہانگیر ترین ہیں، انہوں نے کہا عمران خان نے پرویز الہیٰ کو ڈاکو قرار دیاتھا لیکن وہ اب ان کے ساتھ  ہیں،  لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ  ملک کے مسائل کے حل کیلئے دیا تھا۔ احتساب عمران خان کی خواہش کے مطابق نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چور ڈاکو کی زبان ایوان کے اندر اور باہر استعمال کررہی ہےِ ہم وہ نہیں کرنا چاہتے جو پی ٹی وی پر ہوا ہم توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »