Daily Taqat

فلمی اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند چاند انتقال کرگیا

پاکستان کی فلمی اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند پسرور کا پست قامت چاند انتقال کرگیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کا چاند ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روٹھ گیا ہے، اور گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔ سیالکوٹ

کے علاقہ پسرور کے پست قامت چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔سوا دو فٹ کے چاند کی میرا سے شادی کی خواہش تو نہ پوری ہوسکی اور وہ اس خواہش کو اپنے دل میں لئے ہی ابدی نیند سوگیا۔ چاند کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا تھا۔ جبکہ لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔خیال رہے کہ 2014ء میں پسرور کا ”چاند“ اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا۔ اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”میرا آئی لو یو“ جبکہ چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »