Daily Taqat

مولوی کا عجیب فتویٰ

چنیوٹ :  مخالف عورت کا جنازہ پڑھنے پر 40 جوڑوں کا دوبارہ نکاح پڑھوا دیا گیا۔ذرائع  کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک نمبر 136 رجوکہ میں زرینہ بی بی نامی خاتون کا انتقال ہوا تو وہاں کے مولوی خالد نے اس کا جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا جس پر اس کے اہل خانہ ملحقہ گاوں چک نمبر 136 کے مولوی کاشف شاہ کو بلوا کر لائے اور اس کا جنازہ پڑھایا جس پر علاقہ میں موجود مولوی خالد نے مسجد میں اعلان کردیا کہ جس جس نے زرینہ کا جنازہ پڑھا ہے اس کا نکاح ٹوٹ گیا اوراپنے گائوں کے چالیس جوڑوں کے دوبارہ نکاح پڑھائے۔ خبر مقامی پولیس تک پہنچی تو انہوں نے نقص امن کے تحت مولوی سمیت دس افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت پر تمام لوگوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »