ہم نے تو انسانی بنیادوں پر یہ کام کیا ،اگر ہم اس کی جگہ ہوتے تو مودی سرکار یہ کام کبھی نہ کرتی ,خواجہ آصف

وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے میں رحم کی بنیاد پر نہیں ملکی مفاد اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں ،بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی،بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت بھی  نہ دیتا۔فاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کوبیوی اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پردی،اگربھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی جے میں کلبھوشن کا کیس چل رہا ہے ہمیں ملاقات کرانےکا مشورہ بھی دیاگیا،بھارت کو کلبھوشن تک قونصلررسائی بھی دی جائے گی نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ہوہمیں بتایا گیاکہ مہاجرین کی واپسی کیلیے افغانستان کے حالات مناسب نہیں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.