Daily Taqat

لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار غیر ملکی خاتون سمگلر سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور میں علامہ اقبال ایئر پورٹ پرگرفتارغیر ملکی خاتون سمگلر سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں حساس اداروں کا ایک ایک افسر شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل جمہوریہ چیک کی حسینہ کو علامہ اقبال ایئر پورٹ پراس وقت حراست میں لیا گیا تھا جس وہ آخری کاﺅنٹر پر پہنچ چکی تھی ،تاہم کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر سامان کی تلاشی لی تو اس سے9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔غیر ملکی خاتون کی گرفتاری پر تفتیش کے حوالے سے کسٹمز، اے ایس ایف اور اے این ایف حکام میں چپقلش چل رہی تھی تاہم باہمی رضا مندی کے بعد غیر ملکی خاتون سمگلر سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں حساس اداروں کا ایک ایک افسر شامل کیا جائے گاجو غیرملکی خاتون اور غفلت برتنے والے اہلکاروں سے تفتیش کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »