[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

خواب میں سیب کو دیکھنے کی تعبیر

[mashshare]

خواب میں انسان کئی قسم کے پھل دیکھتا ہے۔ہر پھل کی الگ الگ تعبیر ہے ۔جیسا کہ سیب ہے۔جسے خواب میں سیب کھانانصیب ہوتا ہے تو وہ دنیاوی کاموں میں حریص ہوگا ،پیسہ کمائے گا،مرادیں پوری ہوں گی۔
حضرت ابن سیرینؒ کا فرمان ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پیدا ہونے کی دلیل ہے۔ اگرسیب سرخ ہے تو کسی بااثر سے نفع اٹھائے گا اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔خواب میں سیب کو دوٹکڑوں میں کاٹنے کا مطلب ہے اگر اسکی کسی سے شراکت ہے تو اس سے الگ ہوجائے گا ۔حضرت دانیا لؑ کے فرمان کے مطابق خواب میں سیب کھانے والے کو نفع ملے گا ۔خواب میں سیب کی تعبیر پر چائنیز کا کہنا ہے کہ یہ پھل امن کی علامت ہے جو نئی امید پیدا کرتا ہے ۔موجودہ دور کے معبرین کے مطابق خواب میں سیب کھانے یا دیکھنے یا انہیں درخت سے اتارنے والے نوجوان ہوں تو انکی زندگی میں کوئی لڑکی آئے گی اور وہ جلد شادی کریں گے۔سیب کی کوالٹی اور ذائقہ کے مطابق اس لڑکی کا حسب نسب ہوگا ،جتنا سیب اعلٰی ہوگا،لڑکی خوبصورت ذہین اور مالی طور پر مستحکم ہوگی۔خواب میں سیب نظر آنے کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ ایسے افراد کے ہاں اگر اولا دنہیں ہورہی تو ان کے ہاں اولاد ہوگی۔شایدیہی وجہ ہے کہ کئی روحانی عامل و پیران کرام اس مقصد کے لئے سیب پر دم بھی کرکے دیتے ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.