پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند,10 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد، گوجرہ سے خانیوال، ملتان اور برہان انٹرچینج نارتھ تک موٹر وے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ لاہور میں قصور روڈ پر 10گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان میں شدید دھند کے باعث شہر میں حد نگاہ 5 سے 10 میٹر تک ہے جبکہ شہر سے باہر نکلتے ہی ہائی ویز اور موٹروے پر حد نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق شہری غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی اور دھند کی یہ لہر مزید چند دن تک برقرار رہے گی ۔

دوسری جانب شیخوپورہ میں فیض پور انٹر چینج کےقریب دھند کے باعث مسافر ویگن سڑک کنارے پڑے بجری کے ڈھیر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.