Daily Taqat

سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے 766 ویں عرس کا آغاز

سیہون: سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے 766 عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لئے ملک بھر سے زائرین کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازقلندرکا سات 766واں عرس شروع ہوگیا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے درگاہ پر چادر اور فاتحہ خانی کر کے عرس کا باقاعدہ آغاز کیا۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں دو سو سے زائد سی سی وی کیمرے نصب، ساڑھے چار ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار متعین کئے گئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق عرس میں اس سال بیس لاکھ زائرین کی آمدمتوقع ہے جبکہ عرس کی تقریبات آٹھ مئی تک جاری رہے گی۔

سیہون میں شدید گرمی سے بچاو کیلئے زائرین کیلئے محکمہ اوقاف اور حکومت سندھ کی جانب سے ہیٹ سٹوک کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال اٹھارہ شعبان کو شروع ہو کر اکیس شعبان تک جاری رہتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »