پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کا فرمان عالی شان ہے کہ تم میں سے کوئی تھوڑی سی نیکی کو بھی معمولی نہ سمجھے۔ اگر کوئی دوسری نیکی نہ ہو سکے تو یہ بھی نیکی ہے، کہ اپنے بھائی کے ساتھ خندہ پیشانی سے مل لیا کرو، جب تم پکانے کی غرض سے گوشت خریدو یا سالن کی ہانڈی پکاو تو شوربہ بڑھا دیا کرو اور اس میں سے کچھ اپنے پروسی کو دے دیا کرو۔ جامع ترمذی