Daily Taqat

گلوبل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1343ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 514روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت702.85 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »