Daily Taqat

بھارت میں گوگل پر2کروڑ 10لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

نئی دہلی:کاروباری مسابقت سے متعلق بھارت کے ایک نگران ادارے نے کہا ہے کہ ایک معروف سرچ انجن گوگل نے غیر شفافیت اور جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے کی جانے والی سرچ کو اپنی اور اپنے شراکت داروں کی سروسز کے حق میں استعمال کیا ۔ بھارت کے مسابقتی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ گوگل کو غیر شفاف طرز عمل اختیار کرنے پر انتباہ جاری کرنے کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر رہا ہے۔ بھارت کے ریگولیٹر 2012 میں اس وقت سے تلاش سے متعلق گوگل کے طریقہ کار کی تحقیقات کر رہے تھے جب Matrimony.com اور Consumer Unity &Trust Society نے گوگل کے غیر شفاف اور جانب دارانہ طرز عمل کے متعلق شکایت کی تھی۔ان کی شکایتوں میں کہا گیا تھا کہ گوگل نے صارفین کی جانب سے کی جانے والی’ سرچ ‘کے نتائج میں اس طرح ردوبدل کیا جس سے گوگل کی اپنی اور اس کے شراکت داروں کی سروسز فائدہ پہنچ سکتا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »