بے حساب دولت اور خزانہ غیب سے مالی مدد کے لئے وہ دعا جو حضرت امام موسیٰ کاظمؓ نے پڑھنے کی تلقین کی
انسان چاہتا ہے کہ اسکے رزق میں کبھی کمی نہ آئے ۔اگر اسے وافر مل رہا ہوتا ہے تب بھی اس میں اضافہ کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ایسے میں وہ لوگ جنہیں تنگئی رزق کا سامنا ہوتا ہے وہ بھی اس تگ ودو میں لگے ہوتے ہیں لیکن ان کی امید بر نہیں آتی ۔آج میں ایسے لوگوں کہ جن کی روزی میں تنگی ہو اور وہ چاہتے ہیں کہ خزانہ غیب سے انکی مدد ہوتی رہے ،دولت میں اضافہ ہو تو انہیں یہ وظیفہ تجویز کروں گا ۔
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفراللہ واسئلہ من فضلہ ۔
روایت ہے کہ کسی نے حضرت امام موسیٰ کاظمؓ سے اپنے کاموں کے بند ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ جو کام کرتا ہوں اس میں فائدہ نہیں ہوتا تو آپؓ نے فرمایا کہ صبح نماز فجر کے بعد دس مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کرو۔انشا اللہ تمہارے لئے غیب سے مالی مددپہنچے گی۔
۔ ۔