Daily Taqat

فلائی دبئی کی بین الاقوامی مسافروں کے لیے شاندار پیشکش

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ” فلائی دبئی ” نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے شاندار پیشکش کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلائی دبئی نے بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ لینے والوں کے بچوں کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیاہے ۔

جو مسافر بھی بین الاقوامی ریٹرن ٹکٹ حاصل کر یگا اس کے ساتھ ا س کے بچے کا ٹکٹ بالک مفت دیا جائے گا۔ٹکٹ کےحصول کی شرائط کے مطابق اکانومی کلاس کی ریٹر ن ٹکٹ خریدنا ، بچے کی ٹکٹ مفت تاہم ٹیکسز اور سرچارج ادا کرنا ضروری ہوں گے ، اس کے علاوہ اس پیشکش کو حاصل کرنے کے لیے 12 فروری دن 12 بجے سے پہلے اپنی ٹکٹ بک کروانی ضروری ہے ۔اس ٹکٹ پر 5 فروری سے 5 جون تک سفر کیا جا سکتاہے ۔ بین الاقوامی مقامات میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں جن کے لیے یہ پیشکش کی گئی ہے ۔الیگزینڈریا، عمان ، بغداد، بلغراد، کوئٹہ، سیالکوٹ ، فیصل آباد، ملتان ، کراچی اور پیراگوئے شامل ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »