Daily Taqat

امریکی سفارتخانے کی منتقلی ، متنازع پادریوں کی دعائیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی سالوں کی امریکی پالیسی کو تبدیل کرکے امریکا کے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا۔

یہودیوں اور مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات دینے والے دو مسیحی پادریوں نے تقریب میں دعائیں کرائیں۔

تقریب میں حصہ لینے والے دونوں امریکی پادریوں کئی مواقع پر مسلمانوں اور یہودیوں سے متعلق متنازع بیانات دیتے آئے ہیں۔

رابر ٹ جیفریز نامی پادری نے یہودیوں سے متعلق بیان دیا تھا کہ یہودی دوزخ میں جائیں گے، جبکہ نشریاتی مبلغ ریو جوہن سی ہیگی Rev. John C. Hagee کو اسرائیل کی حمایت میں آواز بلند کرنے والی اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

اس موقع پر رابرٹ جیفریز کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ درست ہے۔

ریو جوہن نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی سے پیغام واضح ہواکہ اسرائیل زندہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »