مدینہ منورہ میں زلزلہ

مسلمانوں کی مقدس جگہ مدینہ منورہ میں معمولی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔مدینہ میں سول ڈیفنس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔سعودی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 2.5ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مدینہ منورہ سے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر دور تھاجبکہ اس کی گہرائی 7کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.