Latest news

مختلف ممالک سے سائیکل سوار حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار میل کا سفر طے کر کے برطانیہ سے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ان سائیکل سواروں نے 17 ملکوں سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس کا یہ سفر 60 دن میں طے کیا، جن میں برطانیہ کے سائیکل سوار عازمینِ حج بھی شامل ہیں۔مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی وزارتِ حج اور شعبہ سیاحت کے حکام نے سائیکل سوار عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔تمام سائیکل سواروں کو تحائف دیے گئے اور ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ارضِ مقدس میں شہرِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہنچنے اور اپنے شاندار استقبال پر متعدد سائیکل سواروں کے خوشی کے باعث آنسو رواں ہو گئے اور سب نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارک باد بھی دی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.