Daily Taqat

ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ 90 روپے بیچنے کے اعلان

کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت کتنی ہو گی؟ اضا فہ ہو گا یا نہیں؟اس مسئلے کے حل کے لیے کمشنر کراچی نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے۔کل ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ 90 روپے بیچنے کے اعلان پر اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپا مارا، جس کے خلاف ڈیری فارمرزنے سکھن تھانے پر احتجاج کیااور ہول سیل ایسوسی ایشن بھی ڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ مسترد کر چکی ہے۔

اس سے قبل کراچی بھینس کالونی میں ڈیری فارمرز نے 90 روپے فی لیٹر دودھ ریٹیلر کو فروخت کرنے کا اعلان کیا،تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمرز کے اجلاس پر چھاپہ مارا جس پر وہ فرار ہوگئے،تاہم ان کا ایک گروپ اضافے کے حق اور چھاپے کے خلاف سکھن تھانے پہنچ گیا اور احتجاج کیا۔ادھر کراچی ہول سیلز فریش ملک ایسوسی ایشن نےڈیری فارمز کے خود ساختہ نرخ کو مسترد کردیا ہے ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی راحت کا کہنا ہے کمشنر کراچی آج اجلاس میں جو ہدایت دیں گے اسی پر عمل درآمد ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »