سی پیک کے ذریعے چین سے تعلقات کومضبوط بنایا:وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے سی پیک کے ذریعے چین سے تعلقات کومضبوط بنایا، پاکستان امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے مگر واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو افغان تناظر میں دیکھ رہا ہے۔ ڈیووس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ عالمی اقتصادی فورم ترقی اورخوشحالی کے لیے اہم ذریعہ ہے،ہم قوم کے روشن مستقبل کے لیے کام کررہے ہیں۔ سی پیک صرف پاکستان اورچین کی لیے نہیں،پورے خطے کے لیے ہے۔ ہم سی پیک کے ذریعے ممالک کے درمیان رابطوں کوبہتربنارہے ہیں۔ خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک منصوبے سے استفادہ کر سکتے ہیں .وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی ۔ اپنی ملاقاتوں میں سرمایہ کاروں کو یقین دلایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ملک ہے اور اس وقت یہاں بہت زیادہ مواقع بھی ہیں۔ پاکستان میں امن لوٹ آیا ہے اور یہاں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.