Daily Taqat

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی نئی آنیوالی فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے

بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال اپنی نئی آنیوالی فلم کی شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔بھ
ذرائع کے مطابق اداکار اپنی نئی آنیوالی فلم ’’ جنگلی ‘‘ کا ایک منظر عکس بند کروانے کے دوران بلندی سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوئے جسکی وجہ سے اْن کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ودیوت جموال فلم ڈائریکٹر کی ہدایت پر فضا میں خطرناک سین عکسبند کررہے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی جسکے باعث وہ تقریبا 30 فٹ کی بلندی سے زمین پر آگرے اور اْن کا سر فرش پر لگا۔ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روک دی اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر پر 4 ٹانکے آئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »