Daily Taqat

لوئر دیر: پولیس وین کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 2اہلکار شہید

لوئر دیرمیں پولیس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے،لوئردیر کی تحصیل میدان میں پولیس وین کےقریب دھماکےمیں ایس ایچ اوبخت منیر اور کانسٹبل عرفان موقع پرہی شہید اور 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

تحصیل میدان میں تھانہ زیمدارہ کے پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او بخت منیر اور کانسٹیبل عرفان اللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقہ لاموتے میں علی الصبح نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے ممبر کو قتل کردیا تھا، جس کی تفتیش کےسلسلےمیں شہید ایس ایچ اواپنی ٹیم کے ساتھ موجودتھے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »