اہم خبرِیں
گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا بھوک بڑھنے سے 12 ہزار افراد روزانہ ہلاک ہو سکتے ہیں، رپورٹ امریکی شہر کیلی فورنیا میں کورونا نے تباہی مچا دی پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اور جدید بحری جنگی جہازپی ای... معاشرے میں بگاڑ کے اسباب ”کشمیریوں کی زندگی کی بھی اہمیت ہے“ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے پاکستان ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب، اقوام متحدہ کی رپورٹ... امریکی بحری جنگی جہاز میں دھماکا، 21 افراد زخمی سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرمیزائلوں سے حملہ دنیا بھر میں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جائے گا پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفا... میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت ... شمالی وزیرستان، پاک فوج کا آپریشن، چاردہشت گرد جہنم وصل گھوٹکی ٹرین حادثے کو پندرہ سال بیت گئے پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 521 نئے کیسز،74 اموات انگلستان کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آیاصوفیہ مسجد کی کہانی ” آپ ایسا کریں کہ آپ کل آ جائیں“ اسٹیٹ بینک کےقوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں کو بھاری ...

جیل جانے سے پہلے سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں اور اس حوالے سے جہاں لوگ بھارتی عدالت کے فیصلے پر مختلف سوالات اٹھا رہے ہیں وہاں ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگر سلمان خان نے پورے پانچ سال جیل میں گزارے تو کیا وہ شادی کر پائیں گے ؟۔یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے لیکن اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ بھی پہلی بار سامنے آگئی ہے ۔
تفصیل کے مطابق بھارتی چینل پر ایک پروگرام کے دوران جیل جانے سے پہلے سلمان خان نے کہا تھا کہ سب میرے جودھ پور اور ممبئی ایکسڈنٹ کیس سے واقف ہیں ،ان کیسوں میں اگر مجھے سزا ہو گئی تو کیا ہو گا ،اور سوچیں اگر اس سے پہلے میں نے شادی کر لی تو ٹھیک ہو گا کہ شوہر4,5کے لیے اندر ہے اور پھر بچہ باپ کو جیل کی سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر کہے ’پاپا کیا حال ہے ؟‘اور میں کہوں ’ہاںمیں ٹھیک ہوں ،تیری پڑھائی صحیح چل رہی ہے؟‘ ۔سلمان خان نے کہا کہ یہ وجہ ہے کہ ابھی اس بارے میں نہیں سوچا ،انشااللہ جب یہ معاملہ حل ہو جائے گا تو پھر شادی کا سوچیں گے نہیں تو باہر آنے کے بعد سوچیں گے ۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور قطرینہ کیف کی دوستی کے کافی چرچے ہیں اور یہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ قطرینہ کیف کو بالی ووڈ میں لانے والے بھی سلمان خان ہیں ،ابتدا میں دونوں کی معاشقے کی خبریں گرم تھیں لیکن پھر قطرینہ کیف اور رنبیر کپور کے قریب آنے کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا تو قطرینہ کیف کی سلمان خان سے ایک بار پھر دوستی ہو گئی اور اب یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ بہت وقت گزارتے ہیں جس پر بھارتی میڈ یا کا کہنا ہے کہ دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریبی دوست بن گئے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.