دنیاوی تکالیف سے بچنے کی وہ دعاجو حضرت ایوب ؑعلیہ السلام پڑھا کرتے تھے
دنیاوی تکالیف سے انسان آزمایا جاتا ہے۔جب تک دنیا ہے، کوئی نہ کوئی دن ایسا ہوتا ہے جب اس پر آزمائش آتی ہے اور وہ صبر کھو دیتا ہے۔یہ اللہ کی میشت ہے کہ انسان کو آزمایا جاتا ہے۔صبر ہی کسی مسلمان کو کامل مومن بناتا ہے۔جب وہ اس امتحان میں سرخرو ہوتا ہے تو اس پر دنیا جہاں کی راحتیں کھل جاتی ہیں۔ اللہ کے نبیؑ حضرت ایوب ؑ کا واقعہ یاد کیجئے ، آپؑ کا صبر دنیا میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔حضرت ایوب ؑ بہت سی نعمتوں سے مستفید تھے اور وہ بھی عبادت گزاروں میں اپنے مثال آپ تھے۔ شیطان نے ایوبؑ کی بندگی پر حسد کرکے اللہ تعالی سے کہا ’’ اے اللہ ! اگر حضرت ایوب ؑ تیرے فرمانبردار ہیں تو صرف تیری نعمتوں کی وجہ سے ہیں ورنہ اتنے مطیع نہیں ہوتے‘‘ خداوندمتعال نے حضرت ایوب ؑ کی بندگی کا اخلاص ثابت کرنے کے لئے ہر طرح سے امتحان لیا یہاں تک کہ آپؑ کی ساری دولت اور اولاد ضائع ہوگئی پھر بھی انہوں نے صبر کیا اور آخری مرحلہ میں عرض حال کرکے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی ’’ مجھے بیماری نے آلیا ہے اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے‘‘۔ ایک اور آیت میں اس طرح آیا ہے ’’ شیطان نے مجھے بڑی تکلیف اور اذیت پہنچائی ہے ‘‘۔ابلیس لعین حضرت ایوبؑ کے صبر کو آزماتا رہا اور پروردگار بھی اس پر واضح کرتا رہا کہ ہمارے مخلص بندے ایسے ہی ہوتے ہیں ۔انہیں رزق و روزی اور نعمتیں ملیں یا نہ ملیں وہ فرمانبردار ہی ہوتے ہیں ۔حضرت ایوب ؑ نے مشکل گھڑی میں کئی سال گزارے اور جو دعا کی ،امت مسلمہ کے ایسے لوگ اس دعا کو وسیلہ بنا کر اللہ سے رحم مانگتے ہیں تو ان کی مشکلات دور ہوجاتی ہیں۔آسمان سے زمین پر گرنے والے اور ایسی مہلک بیماریوں میں گھرے رہنے والوں کے لئے یہ دعا بہت بڑا وظیفہ ہے ۔روزانہ ہر نماز کے بعد گیارہ بار خشوع و خضوع سے پڑھنے والوں کے حالات بہت جلد تبدیل ہوجاتے ہیں ۔
دعا یہ ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رب اَنی مسنی الضر وانت ارحم الراحمین
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1