Daily Taqat

اقوا م متحدہ کی شام میں متحارب فریقوں سے ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی اپیل

دمشق:اقوام متحدہ نے شام میں متحارب فریقوں سے ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ لڑائی سے متاثرہ ہزاروں افراد کو فوری ہنگامی امداد پہنچائی جاسکے۔
اقوام متحدہ نے شامی دارالحکومت دمشق سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جنگ زدہ ملک کے مختلف علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں انسانی بحران کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی رابطہ کار اور شام کے لیے خصوصی ایلچی نے فوری طور پر ملک بھر میں ایک ماہ تک جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے ضرورت مند افراد تک امداد اور خدمات پہنچائی جاسکیں گی اور شدید بیمار مریضوں اور زخمیوں کو علاج کے لیے دوسرے علاقوں تک منتقل کیا جاسکے گا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پہلے سے طے شدہ سمجھوتوں کی بھی پاسداری نہیں کی جارہی ہے ، اب اگر متاثرہ علاقوں تک رسائی دے دی جاتی ہے تو ہر ہفتے امدادی سامان سے لدے 3 قافلے بھیجے جاسکتے ہیں اور ان علاقوں میں 2 ماہ میں70 ہزار افراد تک امدادی سامان پہنچایا جاسکتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »