بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھاسکے,مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا ہے کہ بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف کوئی قدم اٹھاسکے ،وہ جانتا ہے ہمارے ساتھ جنگ میں زیادہ نقصان اسی کاہوگا،پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور پوری قوم کو ملک کی دفاع پر اعتماد ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ کشمیر کی کوئی نسل اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئی ،دنیا کی کسی بھی تحریک میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں لیکن تحریک کا اختتام منزل پر پہنچ پر ہی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراورایل او سی پر بھارتی فائرنگ کیخلاف پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ مشاورت کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر کیسے اٹھایا جائے اس معاملے کو باہمی مشاورت سے آگے بڑھائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.