Daily Taqat

بیگم کلثوم نواز کی موت کے حوالے سے تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ذرائع

کلثوم نواز اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلثوم نواز کی موت کی خبریں شیئر کی گئی، تاہم اب ان کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے جو کہ جھوٹی او ر بے بنیاد ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں۔ جہاں وہ وینٹی لیٹرپر ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ روایت رہی ہے کہ کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر ہی اسے تیزی کے ساتھ شیئر کیا جاتاہے اور صارفین اسے حقیقت سمجھ لیتے ہیں۔ لیکن دراصل حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے اور ایسا ہی کچھ کلثوم نواز کی بیماری کی خبرکو لے کر کیا گیاہے۔ واٹس ایپ پر ایک شخص نے میسج پھیلایا کہ اس نے ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور وہاں اس نے دیکھا کہ

کلثوم نواز اپنی زندگی کی بازی ہار چکی ہیں۔ لیکن انہیں مشینز کے ذریعے زندہ رکھا گیا ہے اور اگر کوئی ن لیگی دورہ کرنا چاہتاہے تو وہ مجھ سے اس نمبر پر رابطہ کر لے۔ اس میسج میں ہسپتال کا ایڈریس لکھاہے کہ 79 ہارلے سٹریٹ کلینک جو کہ دراصل غلط ہے۔ یہ میسج واٹس ایپ سے ہوتا ہوا سوشل میڈیا پر بھی پھیل گیا، جس کے بعد اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اب یہ پتا چلا ہے کہ یہ شخص ایک غلط ایڈریس پر چلا گیا ہے اور اس نے غلط مریض کو دیکھ لیا ہے۔ ہار لے سٹریٹ کلینک ویے ماؤتھ سٹریٹ میں واقع ہے نہ کی 79 ہارلے سٹریٹ میں، اور جو نمبر سکرین شاٹ میں دیا گیا ہے وہ دراصل غیر فعال ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »