سعودی شہر ابہا کی وادی ضباغہ اور آس پاس کے زرعی فارموں میں آگ لگ گئی

سعودی عرب کے ابہا شہر کی وادی ضباعہ اور آس پاس کے زرعی فارموں میں ہیبتناک آگ نے پورے علاقے میں ہلچل پیدا کردی۔ شہری دفاع کے اہلکار مسلسل 8گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوششوں میں ناکام رہے۔ انہوں نے زیادہ موثر آلات طلب کرلئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو مقامی باشندوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ کی بنیادی وجہ کباڑ کے ڈھیر ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.