ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی،ا نہوں  نے بتایا کہ گزشتہ موسم کے مقابلے رواں موسم سرما ایل پی جی فروخت 25 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایسا موسم سرما میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

عبدالہادی خان کے مطابق ہمارے اندازے کے مطابق ایل این جی کی آمد اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے پر فروخت کم ہوئی۔

ایسو سی ایشن رہنما علی حیدر نے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پچھلے سال موسم سرما کے مقابلے تقریبا نصف جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.