Daily Taqat

دپیکا کے بعد کنگنا کی فلم بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر

اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی‘ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم ’پدماوت‘ کا تنازع کئی ماہ کی ہنگامی آرائیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے دباؤ کے نتیجے میں کرنی سینا احتجاج کا سلسلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی ہے۔لیکن اس بار انتہا پسندوں نے کنگنا رناوت کی فلم کو نشانے پر لے لیا ہے اور راجستھان کی حکومت سے فلم مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برہمن مہاسبھا نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا‘ پر تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں ’رانی لکشمی بائی‘ کو انگریز افسر کی محبوبہ دکھایا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »